یہ بات ناصر ابوشریف نے گزشتہ روز قم میں القدس کی بین الاقوامی کانگریس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام بچوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے صہیونی منصوبے کے بارے میں ہوشیار ہونا چاہئے اور اس منصوجے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا چاہئے۔
ابوشریف نے کہا کہ دنیا میں انصاف کا دعویٰ کرنے والے فلسطین اور اور اسلامی زمینوں پر قبضہ کے معاملے کو نظر انداز کرنا نہیں کرسکتے ہیں۔
ابوشریف نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین ایک نوآبادیاتی منصوبہ تھا جو ابتدا میں برطانیہ اور دوسرے نوآبادیاتی ممالک نے شروع کیا تھا اور اس منصوبے کا ان کا مقصد کچھ مادی فوائد حاصل کرنا اور اسلامی ممالک پر حکومت کا تسلط تھا۔
ابوشریف نے کہا کہ اسرائیل زوال پذیر ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی شکست کا مطلب استعماری طاقتوں پر پوری اسلامی امت کی فتح ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ